سوات ایکسپریس وے ، ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ، ایم ٹو لاہور سے لے کر پنڈی بھٹیاں تک دھند کم ہونے پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

منگل 19 جنوری 2021 14:04

سوات ایکسپریس وے ، ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ، ایم ٹو لاہور سے لے ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) : شدید دھند کی وجہ سے بند سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے چکدرہ تک موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ، ایم ٹو لاہور سے لے کر پنڈی بھٹیاں تک دھند کم ہونے پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق رات گئے دھند بڑھنے پر مسلسل چندروز سے موٹر ویز، ایکسپریس ویز اور ہائی ویز کے دھند سے متاثرہ حصوں کو کلی یا جزوی طور پر بند کرنا پڑ رہا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں, گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔

گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور آگلی گاڑی سے مناسب درمیانی فاصلہ رکھیں۔سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپلی کیشن موٹر وے ہمسفر، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کر لیں تاکہ دوران سفر کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکی-