گرینڈ آٹو بازار ۔ آٹو موبائل انڈسٹری کی ای کامرس پر منتقلی

معیشتوں پر وبائی اثرات نے کاروبار کرنے کے طریقوں کو ایک بڑی ڈیل کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے جس کا نتیجہ ای کامرس کے حق میں سامنے آیا

منگل 19 جنوری 2021 14:26

گرینڈ آٹو بازار ۔ آٹو موبائل انڈسٹری کی ای کامرس پر منتقلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء) معیشتوں پر وبائی اثرات نے کاروبار کرنے کے طریقوں کو ایک بڑی ڈیل کے ساتھ تبدیل کر دیا ہے جس کا نتیجہ ای کامرس کے حق میں سامنے آیا۔ صارفین کی ایک بڑی تعداد گھروں پر رہنے کو ترجیح دے رہی ہے، گزشتہ کئی مہینوں کے دوران آن لائن خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
صارفین کے بدلتے ہوئے رویئے اور بڑھتی ہوئی تعداد کو آن لائن منتقل کرتے ہوئے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن مارکیٹ پلیس دراز اب dMotors کے آغاز کے ساتھ آٹو سیگمنٹ کو شامل کرتے ہوئے اپنے پورٹ فولیو کو مزید بڑھا رہا ہے جس میں کاروں، موٹر سائیکلوں اور لوازمات کی ایک وسیع کلیکشن موجود ہے۔

پچھلے چند ماہ کے دوران اس کیٹیگری میں آرڈرز کی تعداد پانچ لاکھ تک پہنچ گئی اور پلیٹ فارم پر موٹر سائیکلوں اور کاروں کے لوازمات کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)


دراز گرینڈ آٹو بازار 21 کے ساتھ اس کوشش کا آغاز کرتے ہوئے پلیٹ فارم اپنی ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے اپنے صارفین کو وسیع پیمانے پر گاڑیاں، موٹر سائیکل اور متعلقہ لوازمات پیش کرے گا۔


دراز کے صارفین واؤچر فائر ورکس، برانڈ فلیش سیلز، ون روپی گیم کے ذریعے گرینڈ آٹو بازار 21 میں حیرت انگیز آفرز کے حصول کے لئے دراز کے صارف دوست انٹرفیس کو استعمال کر سکیں گے جو صارفین کو دراز ایپ پر 18 سے 24 جنوری تک روزانہ ایک موٹر سائیکل جیتنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
50 سے زائد ڈیلز کے ساتھ یہ سیل انتہائی امید افزا ہے جس میں میٹرو 70 سی سی موٹر سائیکل، میٹرو موٹر بائیکس، 70 سی سی passion۔

روڈ پرنس، گلوری 580 پرو ۔ پرنس DFSK، اٹلس ہنڈا سی جی 125، اٹلس ہنڈا اور فیول برانڈز پلیٹ فارم پر بے مثال قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔
دراز کے ڈائریکٹر کمرشل فیصل ملک نے کہا کہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری مارکیٹ میں متعدد نئے ماڈلز کی آمد کے ساتھ رواں سال (2021) میں ڈرامائی انداز میں فروغ حاصل کرے گی۔ اس رفتار سے فائدہ اٹھانے کے لئے آسان اور با سہولت آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے وسیع انتخاب کی سہولت فراہم کرتے ہوئے دراز کو اپنے آٹو صارفین کے لئے dMotors کے اجراء پر فخر ہے۔

اس کے علاوہ یہ روائتی آف لائن مارکیٹ کیلئے آن لائن منتقلی کا ایک بڑا موقع ہے۔
سٹینڈرڈ چارٹرڈ، بینک الفلاح، یو بی ایل، ایم سی بی اور سلک بینک کے ذریعے آسان ماہانہ اقساط (ای ایم آئی) کی سہولت بھی سیل کے دوران دستیاب ہوگی۔ مزید برآں گرینڈ آٹو بازار 21 کے ذریعے خصوصی اجراء میں گلوری پرو 580، 1.5 ٹربو، اٹل ہنڈا 2021 کلیکشن، روڈ پرنس 2021 کلیکشن، میٹرو موٹر بائیکس 2021 کلیکشن، karcher ایس سی 1 ایزی فکس، سٹیم کلینر، نیکسن ٹائر، این بلیو ایکو (کورین ٹائر برانڈ) ار بائیکو انٹیلو پریمیم شامل ہوں گے۔


دراز اپنے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے 15 ملین سے زائد مصنوعات کی پیشکش کرتے ہوئے پاکستان میں سب سے بڑی ای کامرس انڈسٹری کے قیام میں سب سے آگے رہا ہے۔ کووڈ 19 کے دوران ملک میں ای کامرس سیکٹر کی ترقی کی اسی رفتار کے ساتھ آن لائن خریداری کے طریقوں پر صارفین کا اعتماد بڑھاتے ہوئے مستقبل قریب میں معیشت کو فروغ دینے کا خیرمقدم کیا جائے گا۔