فلپائن، کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

منگل 19 جنوری 2021 14:35

فلپائن، کورونا وائرس  سے متاثرہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) فلپائن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 1 ہزار357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں وائرس سے متا ثرہ کیسز کی  مجموعی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار   تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کےمطابق  وزارت صحت  نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں وائرس سے 69 ہلاکتیں ہوئی  ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 9 ہزار 978  ہو گئی ہیں جبکہ وائرس سے4 لاکھ 66 ہزار249 افراد صختیاب ہوئے ہیں۔

  فلپائن جس کی  آبادی 110 ملین افراد پر مشتمل ہے نے اب تک   گزشتہ سال جنوری  سے لے کر اب تک 6.92 ملین افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے ہیں۔ وزارت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ  وہ وائرس کے خلاف اختیاطی  اقدامات  پر عمل کریں جس میں بڑے اجتماعات میں شرکت نہ کرنے،غیر ضروری گھروں سے باہر نہ  جانے اور چہرے کے ماسک  کا لازمی استعمالہے۔

متعلقہ عنوان :