ہنگوپولیس کی کارروائی،نان کسٹم پیڈ گاڑی اور منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

منگل 19 جنوری 2021 14:49

ہنگوپولیس کی کارروائی،نان کسٹم پیڈ گاڑی اور منشیات برآمد،ملزمان گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) تھانہ صدر پولیس ہنگونے ناکہ بندی کے دوران نان کسٹم پیڈ گاڑی اورمنشیات برآمد کرلی ، خفیہ اطلاعات پر توغ سرائے کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے 7 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بین الضلاعی منشیات سمگلر عصمت اللہ سکنہ ڈومیل بنوں کو گاڑی سمیت گرفتارکرلیاگیا ہے ناکہ بندی کے دوران ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی حراست میں لے لی گئی ہے۔منشیات اور نان کسٹم پیڈ گاڑی ہنگو سے بنوں سمگل کی جا رہی تھی،تھانہ صدر کے حدود میں چھاپوں کے دوران دہشت گردوں کے 4 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان سے ایک رائفل دو بندوق اور 123 مختلف بور کے کار توس برآمد کر لئے ۔