امارات میں شدید دُھند موت کا پیغام بن گئی، ایک مقام پر 19 کاریں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے
المفرق کے علاقے میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک ہو گیا، 8 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
محمد عرفان منگل 19 جنوری 2021 15:04
(جاری ہے)
اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے اور 8 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے عملے نے ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔
19 گاڑیوں کے ایک ہی مقام پر ٹکرانے کی خبر ملتے ہی پولیس اور دیگر طبی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ موقع پر ایک شخص کی موت کی تصدیق ہو گئی، جبکہ 8 افراد زخمی حالت میں پڑے تھے، جنہیں فوری طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ حادثہ دُھند کے دوران حدِ رفتار کی پابندی نہ کرنے کے باعث پیش آیا ۔ ڈرائیورز کی جانب سے خراب موسم کے دوران حدِ نگاہ محدود ہونے کے باوجود اگلی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ نہ رکھنا بھی ایک اہم وجہ ہے۔ ابوظبی پولیس کی جانب سے تمام ڈرائیورز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورت حال جاننے کے بعد ہی سفر کریں۔ اگر زیادہ ضروری نہ ہو تو گھروں پر ہی قیام کرنا بہتر رہے گا۔ رات 12 بجے سے صبح 9 بجے تک کئی علاقوں میں شدید دُھند پڑ رہی ہے، اس دوران انتہائی محتاط ڈرائیونگ کی جائے۔ مقرر کردہ رفتار سے زیادہ گاڑی تیز نہ چلائی جائے۔ اگلی گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ رکھا جائے۔ سڑکوں پر نصب احتیاطی تدابیرکے بورڈز پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ ہازرڈ گاڑیوں کا استعمال انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی کیا جائے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.