آمدہ الیکشن میں تحریک لبیک آزاد کشمیر بھر میں بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی ریلی کا انعقاد مظفرآباد میں کیا جائے گا تحریکی کارکنان متحد و منظم ہو کر الیکشن کی تیاری کریں،مفتی عبدالروف نظامی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر

منگل 19 جنوری 2021 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) تحریک لبیک یا رسول اللہ مظفرآباد ڈویژن کا اہم اجلاس مظفرآباد میں مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر مفتی عبدالروف نظامی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے آمدہ اتنخابات اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظبوط موقف سامنے آیا اجلاس میں مظفرآباد ڈویژن کے امیر صاحبزادہ پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلیٰ محمد عارف صدیقی ضلع مظفرآباد کے امیر پیر سید شبیر حسین شاہ کاظمی ناظم اعلیٰ پیر سید شاہد ہمدانی ، ضلع جہلم ویلی کے امیر مولانا شوکت حسین مجددی ناظم اعلیٰ محمد عاطف چشتی ضلع نیلم ویلی کے امیر مولانا کامران مجید ناظم اعلیٰ قاری اخلاق حسین نقشبندی سرپرست اعلیٰ مظفرآباد ڈویژن صاحبزادہ پیر میاں خبیب کیانوی سکیورٹی انچارج کامران اعوان اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں یوم یکہجتی کشمیر کو بھر پور انداز میں منانے اور مظفرآباد میں مرکزی ریلی کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا جس میں مرکزی قیادت شریک ہو گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر کے ایشو پر کھل کر بات کی جائے ۔کشمیر قرار داد اورمزمت سے نہیں بلکہ مودی کی مرمت سے حاصل کیا جائے گا ۔کشمیر کا سودہ کرنے والوں کو آمدہ لیکشن میں سبق سکھائیں گے حکومت وقت کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کرنے میں مکمل نا اہل ہو چکی ہے اب تحریک لبیک نے اپنے مرکزی قائد امیر تحریک لبیک پاکستان جانشین امیر المجاہدین صاحبزادہ حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت میں آزاد کشمیر کے تمام حلقہ جات سے بغیر اتحاد کے امید وار اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جلد تمام حلقہ جات سے امیداوران کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تحریکی کارکنان متحد و منظم ہو کر الیکشن کی تیاری کریں ۔ اجلاس میں ناظم اعلیٰ تحریک لبیک آزاد کشمیر مفتی عبدا لروف نظامی نے کہا کہ 5فروری کی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی روابط کو تیز کیا جائے یوم یکجہتی کشمیر صرف نعروں سے نہیں منایا جاتا بلکہ عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

ان شاء اللہ و تعالیٰ لبیک والے کشمیر کو چھین کر لیں گے اجلاس میں تمام شرکاء نے قائد ملت اسلامیہ کے لخت جگر مرکزی امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر المجاہدین کے مشن کو جارکھیں گے اور قائد کشمیر علامہ عبدالغفور تابانی کی قیادت میں آمدہ الیکشن میں تحریک لبیک آزاد کشمیر بھر میں بھر پور تیاری سے میدان میں اترے گی اور حضور ﷺ کے دین کو تحت پہ لانے کیلئے بھر پور کوشش کرے گی -