Live Updates

اے پی آر سی کے زیر اہتمام بانی سرپرست اعلیٰ لیاقت اعوان کی تحریکی خدمات پرتعزیتی ریفرنس کا انعقاد

ریفرنس میں سیاسی ،سماجی ، مذہبی طبقات سمیت آل پارٹیز حریت کانفرنس ،جہادی تنظیموں کے قائدین سمیت مہاجرین کے سرکردہ زمہ داران اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت ہمیں یقین نہیں آرہا ہے کہ سردار لیاقت علی اعوان ہم میں نہیں رہے‘حریت کانفرنس اور مہاجرین ایک ہیں ہم الگ الگ نہیں ہیں ‘ سابق کنونیئر آل پارٹیز حریت کانفرنس سید یوسف نسیم مہاجرین میںاتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے ‘سردار لیاقت علی اعوان مرحوم کا ایک ہی مشن تھا کہ مہاجرین اتحاد و اتفاق سے آگے چلیں ‘امیر آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل حامد جمیل کشمیری تعزیتی ریفرنس کے دوران مرحوم کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی چلائی گئی جس میں مرحوم کے سفر زندگی پر روشنی ڈالی گئی

منگل 19 جنوری 2021 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے زیر اہتمام بانی سرپرست اعلیٰ سردار لیاقت علی اعوان کی تحریکی خدمات پر انھیں خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے عظیم الشان تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ‘ تعزیتی ریفرنس میں سیاسی ،سماجی ، مذہبی طبقات،آل پارٹیز حریت کانفرنس ،جہادی تنظیموں کے قائدین سمیت مہاجرین کے سرکردہ زمہ داران اور عوام کی کثیر تعداد میں شرکت ‘ مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ‘ تعزیتی ریفرنس کے دوران مرحوم کی زندگی پر بنائی گئی ڈاکومنٹری بھی چلائی گئی جس میں مرحوم کے سفر زندگی پر روشنی ڈالی گئی تعزیتی ریفرنس کے مہمان خصوصی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق کنونیئر سید یوسف نسیم تھے جبکہ تعزیتی ریفرنس کی صدارت کے فرائض چیئرمین شوریٰ مہاجرین جموں وکشمیر 1989ء حاجی محمد یوسف بٹ نے ادا کئے ‘بانی امیر آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل نشادبٹ اور سیکرٹری جنرل بلال انصاری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کئے ‘ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سابق کنونیئر سید یوسف نسیم کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین نہیں آرہا ہے کہ سردار لیاقت علی اعوان ہم میں نہیں رہے‘حریت کانفرنس اور مہاجرین ایک ہیں ہم الگ الگ نہیں ہیں ‘ ایک امام کی امامت میں ہی نماز ہوتی ہے اسی طرح قوم کو ایک لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ‘ لہٰذا ہمیشہ اپنے امیر کی اطاعت کی جائے ‘ لیڈری کا دعویٰ کوئی نہ کرے ہم سب مجاہد ہیں اور یہی ہمارا اعزاز ہے ‘آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے امیر حامد جمیل کشمیری نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم اپنا حق مانتے ہیں تو حکومت کہتی ہے آپ مہاجر نہیں ہیں آپ تو ہمارے بھائی ہیں ‘ جب ہم پار سے آئے تو ہمیں مہاجر کہا گیا ہمارے سٹیٹ سبجیکٹ پر مہاجر لکھا گیا ‘ اگر ہم مہاجر نہیں ہیں تو ہمیں ڈومیسائل کیوں نہیں دیا جارہا ‘ موجود ہ وقت میں مہاجرین میںاتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے ‘سردار لیاقت علی اعوان مرحوم کا ایک ہی مشن تھا کہ مہاجرین اتحاد و اتفاق سے آگے چلیں اور کامیابیاں حاصل کریں ‘ہمیں حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اتحاد پر زور دینا چاہئے ‘سردار لیاقت علی اعوان مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر اور مہاجرین جموں وکشمیر کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں جس پر ہم انہیں خراج عقید ت پیش کرتے ہیں ‘اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے ‘ تعزیتی ریفرنس سے مجلس شوریٰ مہاجرین جموں وکشمیر 1989ء کے چیئرمین ماسٹر یوسف بٹ ،وائس چیئرمین چوہدری فیروز دین، آزادکشمیر پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر سید اشتیاق حسین بخاری، سابق وزراء حکومت حنیف اعوان، مرتضی گیلانی ،شمیم علی ملک ،ریفیوجیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین گوہر کشمیری ، تحریک انصاف کے رہنمائوں فاروق اشرف اعوان ، چوہدری آصف یعقوب، آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے سرپرست سردار اقبال یٰسین اعوان ، مرکزی سیرت کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عتیق احمد کیانی ،آل پارٹیز ریفیوجیز کونسل کے ذمہ داران میں راجہ افسر خان، خواجہ اقبال ،بلال ادریس ،ایوب کشمیری ، جمال چوہدری ،امتیاز بٹ،حریت راہنمامشتاق احمد بٹ ،جہادی راہنما ،اصغر رسول ، کانفرنسی راہنما یاسر نقوی ،لشڈٹ کمکڑی یوتھ کے صدر حنیف درانی ،منظوراحمد اعوان ، لشڈٹ کمکڑی یوتھ کے سیکرٹری جنرل اشتیاق اعوان، شرافت میر، ظہور اعوان،سرانداز میرو دیگر نے بھی خطاب کیا ‘تعزیتی ریفرنس میں قاری لال دین درانی ،شیر خان ،خانی زمان درانی ،عبداللہ درانی ، شاہزمان خان درانی ،کیمپ کے جنرل سیکرٹری پرویز درانی ، آل کشمیر مہاجر آرگنائزیشن کے سابق چیئرمین جی ایم خان، آکاش لون ،چوہدری آصف یعقوب و دیگر نے خصوصی شرکت کی ‘ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ پیارے نبی ﷺ کی سنت ہے کہ جو لوگ راہ حق کی تلاش میں ،اسلام کی سربلندی اور اپنی قوم کی آزادی کے لئے گھر سے نکلتے ہیں وہ مجاہد ہیں اور ان کی موت جہاں بھی آئے جس طرح بھی آئے و ہ شہید ہیں اور شہید کبھی مرتا نہیں ہے ‘سردار لیاقت علی اعوان کی موت ایک شہید کی موت ہے ‘ ان کے جانے کے بعد ہم ان کے اہل خانہ اور برادری کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے ‘آج ہر شخص ، ہر سیاسی جماعت ، ہر مجاہد نے سردار لیاقت علی اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ‘ ہمارے جتنے بھی لوگ ہجرت کر کے آئے جنہوں نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور تکمیلِ پاکستان کے لئے ہجرت کی وہ شہید ہیں بشرطیکہ کہ کس نیت سے انہوں نے اپنا وطن چھوڑ ا اور جنہوں نے اپنے نظریے پر کمپرومائز نہ کیا ‘ اسلام کی سربلندی ،تکمیل پاکستان ،قوم کی عزت نفس اور غاصب کے قبضے کے خلاف جدوجہد ہماری نیت اور نظریہ ہونا چاہئے ‘ پاکستان کے آئین میں لکھا ہوا ہے کہ اگر ایک انسان مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے پاکستان میں آباد ہوتا ہے تووہ پاکستانی شہری کے طور پر اپنی زندگی بسر کر سکتاہے ‘ملک پاکستان نے مہاجرین کو ہر فورم پر عزت دی ہے ‘مقررین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کپواڑہ سے مظفرآباد آنے والے کو مہاجر کیوں کہا جاتا ہے کشمیر کے ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں ہجرت کرنے والے کو مہاجر کیوں کہا جاتا ہے‘ مہاجرین میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے لئے تمام مہاجرین نے متفقہ طور پر مہاجرین جموں کشمیر کی مجلس شوریٰ کا قیام عمل میں لایا ‘ ہمیں برادریوں کے طعنے دیئے جاتے ہیں ہماری برادری ہر ایک مہاجر ہے ‘ تحریک آزادی میں قربانیاں دینے والے ہم ہیں ‘ ہم نے اپنے جسموں پر گولیاں کھائی ہیں ہم نے اپنا وقت گزار لیا مگر ہمارے بچے ہمیں طعنے دیں گے کہ ہمارے والدین نے ہمارے لیے کیا کیا‘ مہاجرین کی آبادکاری ہمارا بنیادی حق ہے جس کو گھر میں راشن نہ ہو بچوں کی فیس نہ ہو وہ کیسے تحریک آزادی کشمیر کو زندہ رکھ سکتا ہے ‘ اگر ہمارے ادارے ہماری آبادکاری کے خلاف ہیں تو ہمیں بتائیں کہ ہمارا کیا قصور ہے کہ ہم 1990ء سے اب تک کسم پرسی اور دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ‘تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی ، کشمیر کی آزادی سمیت شہداء کشمیر اور سردار لیاقت علی اعوان مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات