حکومت راستے نہ کھولتی توہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے.مولانا فضل الرحمان
مریم نواز صحافیوں سے ریلی کی کامیابی کے حوالے سے معلومات لیتی رہیں‘پی ڈی ایم کی ریلی الیکشن کمیشن پہنچ گئی
میاں محمد ندیم منگل 19 جنوری 2021 16:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بڑے محتاط لہجے میں گفتگو کر رہے ہیں ہمیں ان کی طاقت معلوم ہے یہ بازوآزمائے ہوئے ہیںراولپنڈی میں 5 فروری کو بڑا جلسہ ہو گا مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دشمن قوتوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کو فنڈنگ کی ہے. مولانا فضل الرحمان کے خطاب کے بعد ان کی قیادت میں پی ڈی ایم کا قافلہ ریلی کی صورت الیکشن کمیشن کی جانب روانہ ہو گیا آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر کیئے جانے والے احتجاج کے سلسلے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ شاہراہِ دستور کی طرف رواں دواں ہیں اس سے قبل مریم نواز ریلی کی صورت میں مری سے اسلام آباد میں واقع مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں سے وہ قافلے کی صورت سربراہ پی ڈی ایم کے ہمراہ الیکشن کمیشن کی جانب روانہ ہوئی ہیں. الیکشن کمیشن کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو چکی ہے قائدین کے خطاب کے لیے وہاں خصوصی کنٹینر تیار کیا گیا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری احتجاج میں شریک نہیں ہیں پیپلزپارٹی کی نمائندگی شیری رحمان‘نیئربخاری اورفیصل کریم کنڈی کررہے ہیں. مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج میں عوام بھرپور شرکت کریں گے صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ آج کی ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے؟جس پرمریم نواز نے صحافی کے سوال پر جواب میں ان ہی سے سوال کر ڈالا کہ یہ بتائیں کہ آپ کو ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے، آپ کی انفارمیشن کیا ہے؟مریم نواز نے کہا کہ عوام آئیں گے، عوام ضرور احتجاج میں شرکت کرنے آئیں گے. انہوں نے کہا کہ تمام پی ڈی ایم رہنما مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر جمع ہو کر ان کی قیادت میں ایک ساتھ شاہرہ دستورکے لیے روانہ ہوں گے ادھر احتجاج کے لیے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکن الیکشن کمیشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکن نوشہرہ سے بھی اسلام آباد پہنچے ہیں. خیبر پختون خوا سے جے یو آئی( ف) اور مسلم لیگ نون کی ریلیوں کی اسلام آباد آمد کا سلسلہ جاری ہے، یہ ریلیاں موٹر وے اور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد میں داخل ہو رہی ہیں. واضح رہے کہ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ پی ڈی ایم کی ریلی میں کوئی رکاوٹ نہ کھڑی کی جائے اور صرف ان افراد کے خلاف کاروائی کی جائے جو قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں.
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے ہسپتالوں میں ہلاکتیں، اقوام متحدہ کا تفتیش کا مطالبہ
-
عمران خان کا بیرون ملک جانے سے صاف انکار
-
مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے، ایرانی صدر
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.