ترقیاتی پروجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی اور دیری برداشت نہیں کی جائے گی، ممبر پنجاب اسمبلی، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 16:26

ترقیاتی پروجیکٹس کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے جس میں کسی قسم کی کوتاہی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پراونشل ہائی وے کے 09، پراونشل بلڈنگز کے 08،لوکل گورنمنٹ کا 01، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 09، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔ پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے ، جبکہ مجموعی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 45 پروجیکٹس ،کیونٹی ڈولپمنٹ کے22سپیشل پیکج کے17،ایس ڈی جی کے87منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے ۔



ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر پارلیمانی سیکریٹری/،ممبرصوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اور اراکین صوبائی اسمبلی نے بتایا ہے کہ جاری منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی اور اعلیٰ کوالٹی میٹریل کا استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے تمام متعلقہ ایکسینز کو اہداف کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہدیت دی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،سی او ایجوکیشن محمد معاروف، اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر محمد ثاقب، ایکسئن روڈز،بلڈنگ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے علاوہ ایس ڈی اوز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ممبران صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال،چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ بزدار حکومت کے ویژن کے مطابق ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ضلع بھر میں متعددسکیمیں مکمل کی جا رہی ہیں۔۔انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاحی پراجیکٹس کی بروقت تکمیل نہایت اہم ہے اس مقصد کیلئے عوامی نمائندے اور سرکاری افسران باہم کوآرڈینشین سے کام کریں۔