سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 16:40

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اجلاس عام، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال، ڈی آئی جی سیکیورٹی حسن رضا کی شرکت، اجلاس عام میں سی ٹی او لاہور کیپٹن سید حماد عابد، ایس ایس پی انوسٹی عبدالغفار قیصرانی کی شرکت، ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری کی بھی شرکت، اجلاس عام میں تمام ڈویڑنل و ایس ڈی پی اوز کی بھی شرکت، اجلاس عام میں لاہور کے تمام ایس ایچ اوز اور انچارج انوسٹی گیشنز کی شرکت،پولیس والے اللہ کے مجاید ہیں، غلام محمود ڈوگر نے کہاکہ پولیس کی عزت نفس کو ہر صورت بحال کیا جائے گا، پولیس کی عزت ہم سب نے مل کر بڑھانی ہے، آئی جی پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر پہلے جزا، پھر سزا دی جائے، تحمل، بردباری پولیس کا اثاثہ ہے، پولیس فورس کا مورال اپ گریڈ کیا جائے، اگر ہم حق اور سچ پر کھڑے نہیں تو ہم خسارے میں رہیں گے، اگر ہماری نیت صاف ہو تو ہم بڑے سے بڑے طوفان کا مقابلہ کر سکتے ہیں، اگر ہم اخلاقی طور پر کرپٹ ہونگے تو ہماری بات کوئی نہیں سنے گا،

متعلقہ عنوان :