پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے وفات اورریٹائرڈ ملازمین کی انشورنس رقوم جمع کرا دیں

منگل 19 جنوری 2021 17:04

پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے وفات اورریٹائرڈ ملازمین کی انشورنس رقوم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ریٹائرڈ ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے لیے اپنے وسائل سے خطیر رقم جمع کرادی۔تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کو 5کروڑ روپے کی رقم کی پہلی قسط 29 چیکس کی صورت جمع کرا دی گئی ہے ۔پاکستان ا سٹیل کے کارپوریٹ سیکریٹری کی جانب سے ای او بی آئی کے ریجنل ہیڈ کو لکھے گئے خط میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان اسٹیل کی موجودہ انتظامیہ اپنے ملازمین کے تمام واجبات کی ادائیگی کے لیے کوشاں ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق پاکستان اسٹیل 2015 سے ای او بی آئی میں اپنے معاشی مسائل کی وجہ سے ماہانہ کٹوتی کی رقم نہیں جمع کروا پارہا تھا۔ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں سے یہ رقم کٹ جاتی تھی مگر پاکستان اسٹیل کویہ کہیں سے نہیں ملتی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے ملازمین کے طویل صبر اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے اپنے اخراجات میںکمی لا کر وسائل پیدا کیے ۔

ریٹائرڈملازمین کے لیے گروپ انشورنس کی مدمیں ماہانہ سہولت جاری کرانے کے لیے انتظامیہ نے ترجیحی بنیادوں پر یہ قدم اٹھاتے ہوئے 5کروڑ روپے کی ادائیگی ممکن کی۔اس کے نتیجے میں ملازمین کو ملنے والی ای او بی آئی رقم میں بھی اضافہ ہوگا اور دیگر کووا جبات کی ادائیگی شروع ہوگی۔اِسی طرح پاکستان اسٹیل نے 2014-15کے دوران ڈیوٹی پر وفات پا جانے والے 86ملازمین کی انشورنس کی واجب الادا رقم 2کروڑ 72لاکھ روپے بھی متعلقہ اداروں میںجمع کرا دیئے ۔

پاکستان اسٹیل آفیسرز ایسو سی ایشن و دیگر یونین کا بھی انتظامیہ سے یہ مطالبہ رہاتھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی گروپ انشورنس کٹوتی کے مطابق بحال کرائی جائے ۔پاکستان اسٹیل انتظامیہ نے عزم کا اظہارکیا ہے کہ وہ حکومت پاکستان کی پالیسی کی روشنی میں اپنے ملازمین کے لیے ہرممکن ریلیف کا بندو بست کرنے میں کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :