افغانستان کے اندر اور باہر موجود کچھ عناصر سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں،شاہ محمود قریشی
کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیں،حکومت فلسطین بارے پالیسی واضح کر چکی تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پی ڈی ایم بیانیہ پاکستان کی دشمن قوتوں کے بیانئے سے مطابقت رکھتا ہے ،دہلی میں قائم غیر ذمہ دار حکومت سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے ،عالمی بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے، وزیر خارجہ
منگل 19 جنوری 2021 17:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپیگنڈہ مہم شروع کی لیکن ارنب گوسوامی کی ’چیٹ ‘منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے ہی 40 فوجیوں کی جان لے لی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں قائم غیر ذمہ دارانہ حکومت سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے ،عالمی برادری بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا جان چکی وہ بھارت جسے وہ سیکولر ریاست سمجھتے تھے اس پر ایک فاشسٹ ہندوتوا حکومت مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر اور باہر موجود کچھ عناصر سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے،چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور منطقی انجام تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیںجب حکومت فلسطین بارے اپنی پالیسی واضح کر چکی تو پھر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بارہا کہہ چکے ہیں میرے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں وزارتِ خارجہ اس حوالے سے واضح اور دو ٹوک موقف دے چکی ہیں پھر ایسے بینرز لگانے کا مقصد محض سیاست کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ عناصر احتجاج کیلئے مدرسے کے طالبعلموں کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یہ ملکی معیشت کیلئے صحیح قدم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بیانیہ پاکستان کی دشمن قوتوں کے بیانئے سے مطابقت رکھتا ہے ،پی ڈی ایم نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان مخالفت قوتوں کے بیانئے کو ہوا دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے ہوئے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے اور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی، وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے وہ پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہے ، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سنا چکی ہے کہ وہ استعفے نہیں دینگے ۔لانگ مارچ کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی گو مگو کی کیفیت میں ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.