مکوانہ،پولیس نے فرار خطرناک اشتہاری کو ملتان کے نواحی علاقہ سے گرفتارکرلیا

منگل 19 جنوری 2021 17:20

مکوانہ،پولیس نے فرار خطرناک اشتہاری کو ملتان کے نواحی علاقہ سے گرفتارکرلیا
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پولیس نے تھانہ سٹی سے فرار ہونے والے خطرناک اشتہاری کو ملتان کے نواحی علاقہ سے گرفتارکرلیا۔12 مقدمات میں مطلوب مفرور اشتہاری کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بن چکی تھی۔ذرائع کے مطابق خطرناک اشتہاری ملزم مقصود احمد جو ایک مقدمہ میں تھانہ سٹی میں جسمانی ریمانڈ پر تھا مورخہ 16 دسمبر2020ء کوپولیس اہلکاروں کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا تھا۔

خطرناک ملزم کی تھانہ سٹی سے فرار ہونے کی اطلاع پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس پی ڈویڑن ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی تھی جس پر ڈی ایس پی عابد حسین ظفر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزم مقصود احمد کو ملتان کے نواحی علاقہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم مقصود احمد کے خلاف تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاوہ مختلف تھانہ جات میں 12 سے زائد مقدمات درج ہیں۔ایس پی ڈویڑن ناصر محمود باجوہ کے مطابق گرفتار ملزم سے ایک اعلی سطحی ٹیم تفتیش کر رہی ہے جس کے بعد مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔ایس پی کے مطابق ملزم کو آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی کی جائے گی۔خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر سی پی او فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چوہدری نے ایس پی ڈویڑن ناصر محمود باجوہ, ایس ڈی پی او, ڈی ایس پی جڑانوالہ عابد حسین ظفر اور دیگر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :