Live Updates

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی سندھ سے امیدوار کون، ناموں کی فہرست وزیراعظم کو ارسال

سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیاہے،منفرد طریقہ کار سے غلط ووٹنگ کرنیوالوں کی نشاندہی کی جاسکے گی،فردوس شمیم نقوی

منگل 19 جنوری 2021 17:17

سینیٹ الیکشن،پی ٹی آئی سندھ سے امیدوار کون، ناموں کی فہرست وزیراعظم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی سندھ سے امیدوار کے ناموں کی فہرست وزیر اعظم کو ارسال کر دی گئی ہے،گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے ملاقات میں 6 نام پیش کیے جبکہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا۔سینیٹ الیکشن کے لئے پی ٹی آئی سندھ سے امیدواروں میں حفیظ شیخ، حنید لاکھانی، محمود مولوی، اشرف قریشی، ثمر علی خان، سیف اللہ ابڑو شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکنو کریٹ کی نشست پر حفیظ شیخ، جنرل نشست پر حنید لاکھانی اور محمود مولوی فیورٹ ہیں۔ حفیظ شیخ لاڑکانہ، حنید لاکھانی کراچی،محمود مولوی شکارپور سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف سندھ نے سینیٹ الیکشن میں جعلسازی روکنے کیلئے سافٹ وئیر تیار کرلیا۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہر ایم پی اے کو مختلف ووٹنگ پیٹرن دیں گے، منفرد طریقہ کار سے غلط ووٹنگ کرنیوالوں کی نشاندہی کی جاسکے گی، یونیک ووٹنگ پیٹرن میں پولنگ ایجنٹ کا اہم کردار ہوگا، سافٹ ویئر تیار کرلیا گیاہے جلد ڈمنوسٹریشن کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات