نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار،ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 19 جنوری 2021 17:17

نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان اشتہاری قرار،ملزمان کے دائمی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) کم عمر شادی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے کہ مقامی عدالت نے نومسلم آرزوفاطمہ اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان کو اشتہاری قرار دے دیا۔منگل کوکراچی سٹی کورٹ میں عدالت کے روبرو آرزو کی کم عمری کی شادی کے کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نومسلم آرزو اور علی اظہر کے نکاح کے گواہان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔عدالت نے مقدمے کو ٹرائل کے لئے سیشن عدالت بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق نکاح کے گواہان دانش اور حبیب مقدمے کے اندراج کے بعد سے مفرور تھے۔

متعلقہ عنوان :