Live Updates

وزیراعظم کو بلیک میل کرنے والے سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں،خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی فنڈنگ کا جواب دینے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں،رہنما تحریک انصاف

منگل 19 جنوری 2021 17:30

وزیراعظم کو بلیک میل کرنے والے سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں،خرم شیر زمان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ براڈشیٹ ن لیگ کے خلاف چارج شیٹ ثابت ہوگی۔یہ ثابت ہو چکا ہے کہ مریم، بلاول کے والد عالمی سند یافتہ چور ہیں۔فارن فنڈنگ کیس میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ خود تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔بلاول اپنے والد کو بتائیں یہ سینما کا ٹکٹ نہیں فنڈز کی رسیدیں ہیں۔

انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنی فنڈنگ کا جواب دینے سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔رسیدیں مانگنے پر دونوں جماعتیں اداروں پر دھاوا بولنے لگ جاتے ہیں ۔ جب پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کرپشن کے خلاف ایکشن لیا جاتا ہے تو یہ اسے سیاسی انتقام کا نام دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی رسیدیں ایان علی، اومنی، این آئی سی وی ڈی اور مراد علی شاہ ہی ہیں۔

پاپڑ والا، رکشے والا، ریڑھی والا سے لیکر جعلی پینشنرز پیپلز پارٹی کی غیر ملکی فنڈنگ اور منی لانڈرنگ کا نتیجہ ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے کرپشن کے نئے نئے طریقے ایجاد کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو اوورسیز پاکستانیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ملک کی عوام قومی خزانے کو لوٹنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔امید ہے دونوں جماعتیں الیکشن کمیشن کو اپنی فنڈنگ کی رسیدیں ضرور جمع کرائیں گے۔وزیراعظم کو بلیک میل کرنے والے سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں۔ کسی صورت بھی ان کرپٹ سیاستدانوں کو این آر او کی بھیک وزیراعظم سے نہیں ملے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات