شہباز شریف کی ہدایت پر خواجہ احمد حسان ناراضگی ختم کرنے کیلئے سعد رفیق کی رہائشگاہ پہنچ گئے

انتظا ر کے باوجود دونوں رہنمائوں میں ملاقات نہ ہو سکی ،خواجہ احمد حسان واپس لوٹ گئے ‘ ذرائع

منگل 19 جنوری 2021 17:47

شہباز شریف کی ہدایت پر خواجہ احمد حسان ناراضگی ختم کرنے کیلئے سعد رفیق ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پارٹی کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان ناراضگی ختم کرنے کیلئے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق کی رہائشگاہ پہنچ گئے،انتظا ر کے باوجود دونوں رہنمائوں میں ملاقات نہ ہو سکی جس کے بعدخواجہ احمد حسان واپس لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی موجودگی میں پارٹی رہنما ئوں خواجہ احمد حسان اور خواجہ سعد رفیق میں تلخ کلامی ہو گئی تھی تاہم پارٹی صدر شہباز شریف کی ہدایت پر خواجہ احمد حسان پارٹی کے ساتھی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ناراضگی ختم کرنے کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے لیکن خواجہ سعد رفیق کی گھر پر عدم موجودگی کے باعث دونوں میںملاقات نہ ہو سکی او ر ایک گھنٹہ انتظار کے بعد خواجہ احمد حسان وہاں سے واپس روانہ ہو گئے۔