بی جے پی اور آر ایس ایس کاگٹھ جوڑ مزید خون ریزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

منگل 19 جنوری 2021 17:40

سرینگر۔19جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2021ء) :بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس اوردیگر حریت تنظیموں نے 1990کے سانحہ گائوکدل کے شہداءکی 31ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمعرات کو سرینگر میں مکمل ہڑتال کی اپیل کااعادہ کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاہے کہ گائوکدل اور کشمیریوں کے قتل عام کے دیگرسانحات انگریزسامراج کی طرف سے بدنام زمانہ جلیاں والا باغ کے قتل عام کی یاد دلاتے ہیں۔

سینئر حریت رہنماءغلام محمد خان سوپوری ، جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی ، جموںوکشمیر نیشنل فرنٹ ، جموںوکشمیر پیپلز لیگ اورجموںوکشمیر پیپلز ایسوسی ایشن نے اپنے بیانات میںسانحہ گائوکدل کو جموںوکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے افسوس ظاہر کیاکہ تین دہائیاں گزرنے کے بعد بھی متاثرہ خاندانوںکو انصاف نہیں مل سکا ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 1990 کی دہائی کے پہلے آٹھ برس کے دوران جنوری کے مہینے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کے پانچ بڑے واقعات کی تلخ یادیں کشمیریوں کے ذہنوں میں اب بھی تازہ ہیں۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جنوری 1990سے اب تک بھارتی فورسز نے قتل عام کے تقریبا 30بڑے واقعات کے دوران 634کشمیریوںکو شہید اور اربوں روپے مالیت کی املاک کو تباہ کیا ۔

اس کے علاوہ بھارتی فوجیوں اور ہندو انتہا پسندوںنے نومبر1947میںجموں میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیاتھا۔ رپورٹ میں بی جے پی کے رہنماو ¿ں اور مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے وزرا کے اشتعال انگیز بیانات اورانسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموںخصوصا جینو سائیڈ واچ کی طرف سے جاری انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاگیا ہے کہ بی جے پی اورآر ایس ایس کا گٹھ جوڑ مقبوضہ علاقے میں مزید خونریزی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

ادھر سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے ایک نوجوان اطہر وانی کے اہلخانہ کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کو روکنے کیلئے ضلع پلوامہ کے علاقے بیلو میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو تعینات کیاگیاتھا۔ بکتر بند گاڑیوںکو کھڑا کر کے علاقے کو جانے والی تمام سڑکوںکو بند کردیا  گیاتھا ۔ تاہم اہلخانہ نے شہید نوجوان کے والد مشتاق وانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

پولیس نے ضلع رام بن میں سرینگر جموںہائی وے پر ایک چھاپے کے دوران دو نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ۔بھارتی حکومت نے ضلع بارہمولہ میں کشمیری پنڈت ملازمین کےلئے عارضی رہائش گاہوں کے نام پر علیحدہ کالونیوں کی تعمیرکی غرض سے 13عمارتوںکی نیلامی کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔معروف مدیر اور سرینگر سے شائع ہونے والے روزنامے ”وادی کی آواز “کے مالک غلام نبی شیدا کا سرینگر میں انتقال ہو گیا ہے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد ، شبیر احمد ڈار ، محمد احسن اونتو ، محمود احمد ساغر اور جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے اپنے الگ الگ بیانات میںانکی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔