مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سی1لاکھ 12ہزار850روپے ہوگئی

منگل 19 جنوری 2021 18:23

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سی1لاکھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کے اضافے سی1لاکھ 12ہزار850روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالرکے اضافے سی1844ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سی1لاکھ 12ہزار850روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 257روپے کے اضافے سے 96ہزار750روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1300روپے مستحکم رہی۔