اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 8پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہوگیا

منگل 19 جنوری 2021 18:23

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 8پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہوگیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں منگل کو امریکی ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباو،ْ کا سامنا کرنا پڑاجس کے سبب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 8پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید8پیسے کے اضافے سی160.32روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.52روپے سے بڑھ کر160.60روپے ہو گئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سی160.20روپے سے بڑھ کر160.40روپے اور قیمت فروخت160.52روپے سے بڑھ کر160.70روپے ہوگئی ۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192.60روپے سے بڑھ کر193.40روپے اور قیمت فروخت194.60روپے سے بڑھ کر195.40روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.50روپے سے بڑھ کر217.30روپے اور قیمت فروخت218.50روپے سے بڑھ کر219.30روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :