رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ، پٹرول 34روپے ،ڈیزل 33روپے اورمٹی کا تیل 41 روپے فی لیٹر مہنگا

پٹرول بڑھ کر109،ہائی سپیڈ ڈیزل 113،مٹی کاتیل 35سے بڑھ کر76روپے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت38روپے بڑھ کر76روپے فی لیٹر ہوگئی

منگل 19 جنوری 2021 18:23

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ ، پٹرول 34روپے ،ڈیزل 33روپے اورمٹی کا تیل 41 ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے ، صرف 7ماہ میں پٹرولیم مصنوعات 115 فیصد تک مہنگی کی گئی ہیں۔ گزشتہ 7ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات 41روپے 9پیسے فی لٹر تک مہنگی ہوچکی ہیں۔ جون 2020 سے جنوری 2021 تک مٹی کا تیل 115فیصد مہنگا کیا گیا ہے ۔ اسی عرصہ میں لائٹ ڈیزل 100فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل 58.7 فیصد اور پٹرول 53.54فیصد مہنگا کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جون 2020 سے جنوری 2021 تک پٹرول 34 روپے 68 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا اور اس کی قیمت 74 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 109 روپے 20 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ میں ہائی سپیڈ ڈیزل 33 روپے 4 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 80 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 113 روپے 19 پیسے لٹر ہوگئی ہے ۔ لائٹ ڈیزل 38 روپے 9 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 38 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 23 پیسے لٹر ہوگئی ہے ۔ اسی طرح مٹی کا تیل 41 روپے 9 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 35 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 76 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ 7 ماہ میں خام تیل کی قیمت میں 15 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 40 سے بڑھ کر 55 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :