میزان بینک نے متوازن ادائیگیوں کے حل کیلئے ویزا کے ساتھ اشتراک کا اعلان کردیا

منگل 19 جنوری 2021 19:00

میزان بینک نے متوازن ادائیگیوں کے حل کیلئے ویزا کے ساتھ اشتراک کا اعلان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ڈیجیٹل ادائیگیوں کی مشہور کمپنی ویزا کارڈ پر ہونے والی ادائیگیوںکی ٹرانزیکشن کیلئے ویزا کے ساتھ براہِ راست اشتراک کا اعلان کیا ہے۔یہ اشتراک گذشتہ سال ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہونے والے براہِ راست اشتراک کا تسلسل ہے جس کے ذریعے بینک کے صارفین زیادہ سہولیات کے ساتھ لین دین کے عمل کو تیز اورسہولت کے ساتھ کرسکیں گے ۔

اس اشتراک کے بعد بینک کے ڈیبٹ کارڈ صافین ویزا اور ماسٹر کارڈ کے فوائد سے استفادہ کرسکیں گے جبکہ بینک تیز ترین سیٹلمنٹ اور ادائیگیوں کے نظام میںحائل پیچیدگیوں کو کم کرسکے گا۔ میزان بینک اپنے صارفین کو ہمیشہ ٹرانزیکشن کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادائیگیوں کے اسکیموں کے ساتھ منسلک ہونا نہ صرف ٹرانزیکشن کے عمل میں صرف ہونے والے اضافی مرحلوں کو دور کرتاہے بلکہ کارڈ پورٹ فولیوکے زیادہ موئثر نظام کیلئے بینک کو ہر ٹرانزیکشن کی تفصیلات بھی فراہم کرتاہے۔

میزان بینک کے ہیڈ آف الٹرنیٹ ڈسٹری بیوشن چینلزشارق مبین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اس اہم ڈیولپمنٹ پر بہت خوش ہیںاور بینک کے بڑھتے ہوئے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اپنے آئی ٹی انفرااسٹرکچر اور پلیٹ فارمز میں مزید بہتری کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :