پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

منگل 19 جنوری 2021 19:12

پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج، وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پی ڈی ایم کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے احتجاج کے موقع پر وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم )کے زیر اہتمام الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے احتجاج کے موقع پر وزیراعظم آفس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔ وزیراعظم آفس کے مرکزی گیٹ پر سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کو بھی تعینات کردیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز نے مرکزی گیٹ پر سیکورٹی کا جائزہ لیا۔