لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا احتجاج

آن لائن پڑھائے جانے والے سمسٹرز کا فائنل امتحان بھی آن لائن لیا جائی: طالبات

منگل 19 جنوری 2021 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) لاہور کالج فار وویمن یونیورسٹی کی سینکڑوں طالبات اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئیںاور انہوں نے جیل روڈ کے دونوں اطراف احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بند کردی جس سے جیل روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ احتجاجی طالبات نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جن پر مختلف نعرے درج تھے۔ احتجاجی طالبات کا مطالبہ تھا کہ محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب اپنے وعدے کے مطابق ان تمام سمسٹرز کا آن لائن امتحان لے جن سمسٹرز کو طالبات نے آن لائن پڑھا ہے طالبات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے طالبات سے وعدہ کیا تھا کہ یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف نے جو سمسٹر آن لائن پڑھائیں ہیں ان کا سالانہ امتحان بھی آن لائن لیا جائے گا ۔ لیکن اب یونیورسٹی اپنے ہی وعدے سے منحرف ہوگئی ہے۔