پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات 18 فروری کو ہونگے

منگل 19 جنوری 2021 21:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جو رواں سال 18 فروری کو منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان انتخابات میں پنجاب یونیورسٹی کے 800 سے زائد اساتذہ ممبران اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف نے مختلف پینلز بنا لئے ہیں جبکہ گزشتہ سال ان انتخابات میں اساتذہ کے 4 گروپوں کے عہدیداروں کے درمیان مقابلہ تھا۔