لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے لئے بنائے گئے بورڈ سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 19 جنوری 2021 21:56

لاہور ہائیکورٹ: شہباز شریف کے میڈیکل چیک اپ کے لئے بنائے گئے بورڈ سے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی جانب سے ان کے میڈیکل چیک اپ کے سلسلے میں بنائے جانے والے میڈیکل بورڈ میں ان کے دو معالجین ڈاکٹروں کو شامل کرنے کی استدعا سے متعلق دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ آج بروز بدھ تک کے لئے محفوظ کرلیا ہے۔