میٹرو بس سروس کو تین ارب روپے کے فنڈز جاری

منگل 19 جنوری 2021 21:59

میٹرو بس سروس کو تین ارب روپے کے فنڈز جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے میٹرو بس لاہور، میٹرو بس ملتان اور میٹروبس راولپنڈی کے لئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فنڈز سبسڈی کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ جن سے مذکورہ تینوں شہروں کی میٹروبس سروس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جا سکے گی اور نان سیلری بجٹ کی مد میں مذکورہ فنڈز اخراجات پر خرچ کئے جا سکیں گے۔