ایران نے جنوب مشرقی مکران ساحل پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا

ایئر بورن بریگیڈ ، خصوصی دستے اور تیز رفتار رد عمل کے یونٹ فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں

منگل 19 جنوری 2021 22:02

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) ایران نے جنوب مشرقی مکران ساحل پر فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ۔ ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف میجر جنرل عبدالرحیم موساوی اور زمینی فورس کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل کیومارس حیدری کی موجودگی میں جنوب مشرقی مکران ساحل پر فوجی مشقوں ۰۰اقتدار کا آغاز کیا گیا ۔ایئر بورن بریگیڈ ، خصوصی دستے اور تیز رفتار رد عمل کے یونٹ فوجی مشق میں حصہ لے رہے ہیں ، جس کو فوج کی فضائیہ اور ہوا بازی یونٹ کی حمایت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

مشقوں کے دوران ، گراؤنڈ فورس کی پیشہ ورانہ بریگیڈز کی کثیرالعدانہ صلاحیتوں کا اندازہ کرنے کے لئے ، ملکی ڈیزائن کردہ متعدد تخلیقی حربوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ مشقوں کے آغاز پر سیکڑوں پیراٹروپرس نے کئی سی -130 فوجی ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز سے پیراشوٹ بھی لگائے اور نامزد مقامات پر اترے۔ اور اہداف پر حملہ کرنے اور ان پر قبضہ کرنے کے لئے ڈرل کے علاقے میں موٹرسائیکلیں ، 107 ملی میٹر راکٹ لانچر اور 23 ملی میٹر توپ جیسے سامان کا بھی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :