دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز 9 کروڑ 60 لاکھ سے متجاوز
موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 51 ہزار 319 ہو گئیں
منگل 19 جنوری 2021 22:14
(جاری ہے)
کورونا وائرس کے امریکا میں 96 لاکھ 66 ہزار 132 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 28 ہزار 553 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 45 لاکھ 51 ہزار 686 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 52 ہزار 593 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 82 ہزار 647 ہو گئی۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 10 ہزار 328 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 85 لاکھ 12 ہزار 238 تک جا پہنچی ہے۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 66 ہزار 623 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 36 لاکھ 12 ہزار 800 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 89 ہزار 860 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 34 لاکھ 33 ہزار 494 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبائ سے مجموعی اموات 70 ہزار 686 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 29 لاکھ 14 ہزار 725 رپورٹ ہوئے ہیں۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 24 ہزار 161 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 92 ہزار 963 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 82 ہزار 554 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 23 لاکھ 90 ہزار 101 ہو گئے۔اسپین میں کورونا وائرس کی وبائ سے اموات 53 ہزار 769 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 36 ہزار 451 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 48 ہزار 105 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 5938 ہزار 314 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 329 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 99 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 83 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 88 ہزار 454 ہو چکی ہے جبکہ کٴْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 36 ہزار 513 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کٴْل 74 لاکھ 42 ہزار 84 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 35 ہزار 485 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.