کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، برطانوی شہری کو 6 ما ہ جیل کی سزا

منگل 19 جنوری 2021 22:28

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) سنگا پور میں قرنطینہ توڑنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ جیل کی سزا سنا دی گئی ۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سنگاپور میں موجود 52 سالہ برطانوی سیاح ایک ہوٹل میں 14 روز کے لیے قرنطینہ گزار رہے تھے کہ اس دوران وہ اپنی منگیتر سے ملنے کے لیے ہوٹل سے باہر نکل گئے۔

(جاری ہے)

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر برطانوی شہری کو 6 ماہ کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا۔ سنگاپور میں کورونا ایس او پیز کے تحت غیرملکیوں کو دو ہفتوں تک قرنطینہ میں گزارنا ہوتا ہے۔.

متعلقہ عنوان :