شاہد خاقان عباسی اور شوکت عزیز کے خلاف دائر ریفرنس کی بغیرکارروائی سماعت ملتوی

منگل 19 جنوری 2021 22:31

شاہد خاقان عباسی  اور شوکت عزیز کے خلاف دائر ریفرنس کی بغیرکارروائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کے خلاف ایل این جی ریفرنس اور سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے خلاف اختیارات سے تجاوز کے ریفرنس میں بغیرکارروائی سماعت ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی وغیرہ عدالت پیش ہوئے، فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 26جنوری تک جبکہ سابق وزیر اعظم شوکت عزیز وغیرہ کے خلاف ریفرنس کی سماعت 9فروری تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔