ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر

منگل 19 جنوری 2021 22:38

ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ ایوارڈ کی تفصیلات میں ثالث نے واضح طورپربتایا ہے کہ شریف خاندان ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کا کم ازکم 2000 سے مالک ہے، یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور قوم سے جھوٹ بولا۔