شوٹنگ کے دوران عالیہ بھٹ کی طبیعت خراب

منگل 19 جنوری 2021 22:38

شوٹنگ کے دوران عالیہ بھٹ کی طبیعت خراب
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو تھکاوٹ اور متلی کی شکایت پر اسپتال منتقل کرنا پڑ گیا تاہم کچھ دیر بعد طبیعت بہتر ہونے پر انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ گزشتہ کئی دنوں سے فلم کی شوٹنگ میں کچھ زیادہ ہی مصروف تھیں جس کی وجہ سے انکی طبیعت خراب ہوئی اور اسپتال لے جانا پڑا۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو اتوار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ جس کے کچھ دیر بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا اور وہ اگلے ہی دن دوبارہ شوٹنگ کے لئے فلم کے سیٹ پر پہنچ گئیں۔

متعلقہ عنوان :