یونیورسٹی آف صوابی نے بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا

منگل 19 جنوری 2021 22:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء)یونیورسٹی آف صوابی نے بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا۔کنٹرولر امتحانات جامعہ صوابی نے منگل کے روز باضابطہ طور پر بی اے ، بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں مجموعی طور پر کامیاب طلبہ کا تناسب ستائیس فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

بی اے میں تیئس فیصد طلبہ کامیاب ہوئے جب کہ بی ایس سی میں کامیاب طلبہ کا تناسب 55فیصد رہا۔

تمام ریگولر طلبہ کی ڈی ایم سیز متعلقہ کالجز کو ارسال کر دی جائے گی جب کہ پرائیوٹ طلبہ شعبہ امتحانات یونیورسٹی آف صوابی نیو کیمپس سے اپنی ڈی ایم سیز پچیس جنوری کو وصول کر سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی آف صوابی کے ویب سائٹ www.uoswabi.edu.pkیا کنٹرولر امتحانات کے دفتر سے فون نمبر 0938-330533پر رابطہ کر سکتے ہیں۔