ریماخان کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں

منگل 19 جنوری 2021 22:55

ریماخان کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) پاکستان کی معروف اداکارہ ریماخان کورونا وائرس سے بچا ئوکی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ریما خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوارہی ہوں اور میں ٹھیک محسوس کررہی ہوں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ریما خان کی اس پوسٹ پر اداکار عمران عباس کی جانب سے تبصرہ کیا گیا ہے۔عمران عباس نے لکھا کہ آپ کئی طریقوں سے پہلی اور ابتدا ء کرنے والوں میں سے ہیں، محفوظ رہیں، صحتمند اور خوبصورت رہیں۔