Live Updates

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کیلئے ہفتے میں3 اجلاس بلانے کا فیصلہ

کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہفتے میں کم ازکم 3 اجلاس کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن بغیر دباؤ آئینی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے۔ اعلامیہ الیکشن کمیشن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 19 جنوری 2021 19:23

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کیلئے ہفتے میں3 اجلاس بلانے کا فیصلہ
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری 2021ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فارن فنڈنگ کیس کیلئے ہفتے میں3 اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے ہفتے میں کم ازکم 3 اجلاس کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن بغیر دباؤ آئینی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے۔ اعلامیہ ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد اپنی وضاحت میں کہا کہ الیکشن کمیشن قومی اور آئینی ذمہ داریوں سے آگا ہے، الیکشن کمیشن بغیر دباؤ آئینی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم ہے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے کورونا وباء اور اسکروٹنی کمیٹی کے ممبران کی ریٹائرمنٹ کے باوجود خاطر خواہ پیشرفت کی۔

انتخابات عام ہوں، سینیٹ ، ضمنی یا بلدیاتی ہوں الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ ہفتے میں تین اجلاس کیے جائیں۔ہفتے میں تین اجلاس کرنے کا مقصد کیس کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ واضح رہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے آج الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن اسلام آباد دفتر کے باہرپی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی، یہودی اور مودی کا یار غدار ہے،5فروری کولیاقت باغ میں ان کا جنازہ نکالیں گے، مولوی جنازہ پڑھ کے چھوڑتا ہے، ہم ان کو نکال کردم لیں گے، غیرت مند مولوی یہودیوں اور ہندوؤں کے ماہانہ 10ہزار پر لعنت بھیجتے ہیں،مشکوک شخص کو کرسی پر بٹھانے والے بھی مشکوک ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں 2012ء کہہ رہا ہوں کہ یہ یہودی ایجنٹ ہے، وہاں سے سپورٹ حاصل ہے، آج پوری قوم پر آشکار ہوگیا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے فنڈز پر الیکشن لڑا اور پارٹی تشکیل دی، الیکشن کمیشن نے 6سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لٹکایا، 23کاؤنٹس کو خفیہ رکھا گیا، یہ حکومت میں رہنے کے اہل نہیں، اگر نوازشریف کو اقامے اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر جولی بھی نہیں اس پر نااہل کیا جاتا ہے، تو پھر ہمارے دشمنوں اسرائیل ہندوستان کے پیسے پر ایک مشکوک شخص کوکیوں حکمران بنایا گیا۔

میرے محترم دوستو! حقائق سب سامنے آچکے ہیں۔ مرکزی نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے فنڈ لے کرمودی کے جیتنے کی دعائیں مانگیں،عمران خان کے اکاؤنٹس میں اسرائیل اور بھارتی جنتا پارٹی نے ہنڈی کے ذریعے پیسا بھیجا، دھرنوں اور سازشوں میں لگایا پیسا تمہارے دستخط سے جاری ہوا،بتاؤ!الیکشن جتوانے اور ثاقب نثار کا ”ثاقب امین“ کا سرٹیفکیٹ دینے والا یجنٹ کون تھا۔احتجاجی ریلی سے پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، اخترمینگل، آفتاب شیرپاؤ، محمود خان اچکزئی ، اویس نورانی ، اے این پی کے رہنماء ودیگر پی ڈی ایم رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات