مظفر آباد سے کراچی تک عوام وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ ہیں اور حکمرانوں سے جان چھڑوانا چاہ رہے ہیں‘ سراج الحق
اسلام آباد کے تخت پر براجمان جان لیں کشمیر پر پسپائی کے ذمہ داران کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی‘ امیر جماعت اسلامی
منگل 19 جنوری 2021 23:16
(جاری ہے)
ان خیالات کااظہار انہوںنے راولپنڈی میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔
سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود اور عبدالرشید ترابی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پی ٹی آئی خارجہ محاذ پر کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکی ۔ بھارت کے سامنے معذرت خواہان لہجہ اپنایا گیا اور کشمیر اسے پلیٹ میں رکھ کر پیش کردیا گیا ۔ آج بھارت کا مکروہ چہرہ ایک دفعہ پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا۔ پلوامہ ڈرامہ کی حقیقت کو لوگوں نے جان لیا مگر حکمران اب بھی نئی دلی کے خلاف خاموشی کی چادر اوڑھ کر سوئے ہوئے ہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک پر آزادی کے بعد سے ایک ایسا طبقہ مسلط ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود اور اداروں کے استحکام کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے ۔ عوام نے مارشل لا ز اور جمہوری حکومتوں کے ادوار کو بخوبی دیکھا لیاہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت تعلیم ، صحت اور خارجہ و داخلہ محاذوں پر بری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔ وزیراعظم ملک کو مدینہ کی ریاست میں تبدیل کرنے کے دعوے کیے لیکن آج لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہیں ۔ہسپتالوں میں بنیادی صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں ۔ کروڑوں لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔ انصاف اور احتساب کے وعدے فریب ثابت ہوئے۔ حکومت نہ صرف کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے میں ناکام ہوئی بلکہ اس نے اداروں کو مزید متنازعہ بنایا اور کمزور کیا ۔ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے لیے گئے ۔ مہنگائی و بے روزگاری کے ریکارڈ قائم ہوئے ۔ پڑھے لکھے نوجوان اپنی ڈگریاں جلا کر چوکوں میں مزدوری کے انتظار میں بیٹھے ہیں ۔ لنگر خانوں کے باہر لائنیں لگی ہوئی ہیں ۔ گزشتہ ڈھائی سال میں لاکھوں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی نے موجودہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف تحریک کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت kp کے مختلف شہروں اور گوجرانوالہ میں جلسے اور ریلیاں ہوئیں ۔ آنے والے دنو ں میں پنجاب میں تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا ۔ سرگودہا میں جلد بڑا جلسہ کریں گے ، جماعت اسلامی کے کارکن تیاررہیں ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو سوچنا پڑے گا کہ جب تک ان کے اندر جمہوری کلچر مضبوط نہیں ہوتا اور ون مین شو کے رویوں کی حوصلہ شکنی نہیں ہوتی ،ملک میں جمہوری روایات کو مضبوط کرنے کی جدوجہد کبھی کامیاب نہیں ہوگی ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو آپس میں ڈائیلاگ کاآغاز کرنا چاہیے کہ کسی طرح الیکشن کمیشن کو ایک بااختیار ادارہ بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.