Live Updates

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ اوررکن پنجاب اسمبلی سید محمد سبطین رضا کی ملاقات

ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں،وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا ہی:عثمان بزدار سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے،ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے پوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا،نازک حالات میں منفی سیاست کرنیوالوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے،سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے، وزیراعلیٰ پنجاب

منگل 19 جنوری 2021 23:26

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ اوررکن پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن قومی اسمبلی عامر طلال گوپانگ اوررکن پنجاب اسمبلی سید محمد سبطین رضا نے ملاقات کی۔منتخب نمائندوںنے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ترقی کے سفر کو پسماندہ علاقوں تک لے کر گئے ہیں۔

وسائل کارخ نظر انداز شہروں کی جانب موڑا ہے۔سابق دور کی طرح صرف مخصوص شہروں کوترقیاتی فنڈز نہیں دیئے۔ہر شہر کی یکساں ترقی کیلئے ٹھوس پالیسی اپنائی ہے ۔اپوزیشن نے کھوکھلے نعرے لگا کرسب کو مایوس کیا۔نازک حالات میں منفی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں-انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم نے قوم کی مشکلات میں اضافہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

یہ عناصر ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

عوام کی خدمت ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔ صوبے کے عوام کو سہولتیں پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو پہلی بار ان کا حق دیا گیا ہے ۔جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کررہے ہیں ۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ فعال ہے اورلوگوں کے کام مقامی طورپر ہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔

ماضی میںمن پسند علاقوں پروسائل صرف نہ کیے جاتے تو آج جنوبی پنجاب ترقی یافتہ ہوتا۔سابق حکمران جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر اپنی سیاست چمکاتے رہے اورسابق دور میں جنوبی پنجاب کے عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارپائیدار ترقی کانیا دورشروع ہوا ہے اوراب جنوبی پنجاب کے لئے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوںگے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنانے کا کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات