الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کی جیتی جاگتی مثال ہے، شہباز گل

کرپشن کا مال بچانے، وطن عزیز کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنے سب چور اچکے ایک پیج پر ہیں،پی ڈی ایم کے لٹیرے فیصلہ نہیں این آر او لینے الیکشن کمیشن آئے ہیں،پاکستان ڈاکو موومنٹ جتنی مرضی تاریخیں دے، احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گا، بیان

منگل 19 جنوری 2021 23:43

الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کی جیتی جاگتی مثال ہے، شہباز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کی جیتی جاگتی مثال ہے، کرپشن کا مال بچانے، وطن عزیز کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنے سب چور اچکے ایک پیج پر ہیں،پی ڈی ایم کے لٹیرے فیصلہ نہیں این آر او لینے الیکشن کمیشن آئے ہیں،پاکستان ڈاکو موومنٹ جتنی مرضی تاریخیں دے، احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گا۔

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج چور مچائے شور کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کا مال بچانے، وطنِ عزیز کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنے سب چور اچکے ایک پیج پر ہیں،پی ڈی ایم کے لٹیرے فیصلہ نہیں این آر او لینے الیکشن کمیشن آئے ہیں،پاکستان ڈاکو موومنٹ جتنی مرضی تاریخیں دے احتجاج کرے، این آر او نہیں ملے گاانہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے اپنے ساتھ پارٹی اکانٹس کی تفصیلات بھی لائیں، الیکشن کمیشن کو فیصلہ لکھنے میں آسانی ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدارت کے امیدوار سے لیکر اسلام آباد سے ناکام و نامراد لوٹنے تک مولانا ہر بار رسوا ہوئے ہیں، کرونا اور کشمیر پر سیاست سے لیکر ملک کے خلاف سازشوں تک مولانا ہر محاذ پر ناکام ہوئے ہیں، پراپگینڈے اور شرپسندی کے بعد پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن سے امید لگانا انکی ناکامی کا ثبوت ہے، 11 جماعتی کرپٹ الائنس کا 1100 ورکرز جمع نہ کرنا باعثِ شرم ہے،ریاستی اداروں کو دباو میں لا کر مولانا اپنے کرپٹ پارٹنرز کیلئے NRO لینے کی کوشش میں ہیں، لیبیا سے "جائز فنڈز" لینے والے مولانا کو دین کے نام پر مزید بلیک میلنگ نہیں کرنے دینگے، لانگ مارچ اور استعفوں کا کیا بنا مولانا اسکا بھی اعلان کردے۔

انہوں نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشرف سے این آر او لینے والی آپ کی والدہ محترمہ تھیں، مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر رخصت کرنے والے آپکے والد محترم تھے، جعلی پرچی کے زریعے پارٹی چئیرمین بننے والا جمہوریت کے لیکچرز دینا بند کرے، غربت کا وسیلہ بن کر سندھ پر مسلط رہنے والے بلاول اصل کٹھ پتلی ہیں، پیپلزپارٹی نے بھٹو کوزندہ رکھتے رکھتے سندھ کے عوام پر موت مسلط کردی ہے، تھر میں 2020 میں بھوک سے ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 500 کے لگ بھگ ہے، تھر کی یہ صورتحال بھوک اور اموات پر سیاست کرنے والے بلاول کیلئے باعثِ شرم حقیقت ہے،بلاول کرپٹ شریفوں اور مولانا کے پیروں میں بیٹھ کر بھٹو کے نظریہ سیاست کی توہین کر رہے ہیں۔

احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرٹیفائیڈ نااہل بیماری کے نام پر مفرور ہوکر لندن بیٹھے ہیںں ارسطو نے خفیہ اکاونٹس دیکھنے ہیں تو کبھی سلمان شہباز کے ٹی ٹیز، منظور پاپڑ والا اور مشتاق چینی کے اکاونٹس دیکھیں، لنڈے کا ارسطو میاں مفرور کا پارٹی فنڈز سے کروڑوں روپے اپنے اکاونٹس میں منتقل کرنے پر جواب دے، غیرقانونی، چوری اور جھوٹ کا راگ وہ آلاپ رہے ہیں جن کی وجہہ شناخت یہی ہے، ارسطو عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے ماضی کے کرتوت یاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ جناح ایئرپورٹ کو گروی رکھوا کر 182 ارب قرض لینے والی نااہل لیگ تھی، 2015میں پھر اسی ایئر پورٹ کے بدلے میں 117 ارب روپے کا قرض حاصل کیا گیا، ن لیگی نااہلوں نے اسلام آباد لاہور ایم ٹو موٹر وے کو 1 ارب ڈالر کے بدلے رہن رکھوایا۔