جامعہ کراچی کا ہائبرڈ ماڈل کے تحت طلبا و طالبات کے سیمسٹر امتحانات کرانے کاا علان

منگل 19 جنوری 2021 23:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) جامعہ کراچی نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت طلبا و طالبات کے سیمسٹر امتحانات کرانے کاا علان کردیا ہے۔ منگل کے روز جامعہ کراچی کے دینز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں ہونے والے سیکنڈ سیمسٹر 25جنوری سے 15فروری تک منعقد ہوں گے۔مذکورہ سیمسٹر ہائبرڈ ماڈل کے تحت لئے جائیں گے جس میں 40فیصد فزیکل اور 60 فیصد آن لائن ہوں گے۔

تاہم100فیصد آن لائن کلاسز کی صورت میں امتحان بھی100فیصد آن لائن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فزیکل امتحان کے مجموعی نمبرز کے 40فیصد سے زائد نہیں ہوں گے۔ ڈینز کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ طلبہ کو امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی درخواست بمعہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ متعلقہ چیئر پرسن کے پاس جمع کروائیں۔ان کے امتحانات کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعد لئے جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے طلبہ جو اپنی سیمسٹر اور امتحانی فیس جمع کرانے کے قابل نہیں ہیں انہیں شناخت کے بعد امتحان میں شرکت کی اجازت ہوگی

متعلقہ عنوان :