چنیوٹ میں خواجہ سراؤں کے گروپ نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس اہلکاروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 5 خواجہ سرا گرفتار کرلیے گئے، مزید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس

Shehryar Abbasi شہریار عباسی منگل 19 جنوری 2021 21:24

چنیوٹ میں خواجہ سراؤں کے گروپ نے  پولیس اہلکاروں  کو تشدد کا نشانہ بنا ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2021ء) چنیوٹ میں خواجہ سراؤں کےایک گروپ نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا روڈ پر واقعہ نجی سینما ہال میں ڈانس پارٹی کی تقریب میں خواجہ سراؤں کے پولیس اہلکاروں پر تشدّد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈانس پارٹی کے دوران پولیس اہلکاروں نے چھاپہ مارا تو چھاپہ کے دوران ڈانس پارٹی میں موجود متعدد خواجہ سراؤں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جس میں تھانہ سٹی پولیس نے 16نامعلوم خواجہ سراؤں پر مقدمہ درج کیا۔

خواجہ سراؤں کے پولیس پر تشدد کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں پر تشدّد کرنے والے روشنی، عیسیٰ، اخلاق عرف بلی، عارف عرف کلیجی اور انور جلیبی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 خواجہ سراؤں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں روشنی، عیسیٰ، اخلاق عرف بلی، عارف عرف کلیجی اور انور جلیبی شامل ہیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث مزید خواجہ سراؤں کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سالگرہ کی تقریب جاری تھی جہاں پولیس نے چھاپہ مارا جس پر خواجہ سراؤں کے گروپ نے پولیس پر ہلہ بول دیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے گروپ کے 5 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :