ہمیں گاڑیاں بھر کر لایا گیا، وعدہ کیا گیا تھا کہ 5 ہزار روپے اور راشن دیں گے

لیکن ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی نہ پیسے دیے گئے نہ ہی راشن، یہ عوام کیساتھ دھوکہ کر رہے ہیں، پی ڈی ایم احتجاج کے شرکاء کا اردو پوائنٹ کے رپورٹر کے سامنے اعتراف

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2021 21:52

ہمیں گاڑیاں بھر کر لایا گیا، وعدہ کیا گیا تھا کہ 5 ہزار روپے اور راشن ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19جنوری 2021ء) الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج میں لوگوں کو پیسے اور رشن کی لالچ دے کر شرکت کروائے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل چینل اور ویب سائٹ اردو پوائنٹ کے رپورٹر منگل کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے ہونے والے پی ڈی ایم احتجاج کی کوریج کے دوران شرکاء سے منہ سے سچ نکلوانے میں کامیاب رہے۔



اردو پوائنٹ کے رپورٹر کی جانب سے جب احتجاج میں شریک کچھ خواتین سے جاننے کی کوشش کی گئی کہ ان کا تعلق کس سیاسی جماعت سے ہے، تو ان خواتین نے بتایا کہ پی ڈی ایم والے عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہے ہیں۔ ہمیں گاڑیاں بھر کر لایا گیا، ہمارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا کہ 5 ہزار روپے اور راشن دیں گے ، لیکن ہمارے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی نہ پیسے دیے گئے نہ ہی راشن۔

(جاری ہے)

اس دوران پی ڈی ایم کے کچھ کارکن اور خواتین رہنما ان شرکاء کو بات کرنے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے، تاہم اردو پوائنٹ کے رپورٹر مظاہرین کے منہ سے نکلے ہوئے سچ کو عوام تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب جلسے کے شرکاء کی تعداد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں صرف 3 ہزار لوگ تھے،اگر ایسا ہی شو کرنا ہے تو لانگ مارچ کی دعوت دیتا ہوں، میں نے مدارس کے طلباء کی نہیں بچوں کی بات کی، خبردار کرتا ہوں آج جیسی تقاریردوبارہ ہوئیں توحالات ہمارے بس سے نکل جائیں گے۔

پی ڈی ایم ریلی کو ریڈزون میں آنے کی کھلی اجازت دی، ہر علاقے سے لوگ آئے، بسیں اور گاڑیاں ویگنیں ، جھنڈے، ڈی ایس این جی بہت تھیں لیکن لوگ نہیں تھے۔