کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے

منگل 19 جنوری 2021 23:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2021ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکی33سالہ فیصل ولد ظہور علی کو زخمی کردیا جس کو سول اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

اتحاد ٹاون تھانے کی حدود اتحاد ٹاؤن بلدیہ نزد آفریدی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر گولی مارکر 26 سالہ شہزاد ولد اقبال کو زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے سول اسپتال لایا گیا۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سرجانی ٹاؤن فورکے چورنگی نزد ٹوٹل پمپ کے قریب ڈاکوؤں نے چھینا چھپٹی کے دوران مزاحمت پر گولی مارکر33 سالہ مجاہد عباس ولد ریاض حسین کو زخمی کردیا جسے طبی امدا دکیلئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

متعلقہ عنوان :