بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا، 18نئے کیسز رپورٹ

منگل 19 جنوری 2021 23:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جبکہ 18نئے کیسز رپورٹ، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا جس کے بعد اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 191ہوگئی جبکہ صوبے کے چار اضلاع سے وائرس کے 18نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18640ہوگئی جن میں سے اب تک 18119افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 330ہے ۔

متعلقہ عنوان :