جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ 11 سامنے آگئی

پہلے ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم سے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی، بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوگی، ساجد خان اور سعود شکیل کو ڈیبیو کروانے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی منگل 19 جنوری 2021 23:52

جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ 11 سامنے آگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء) جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کی ممکنہ 11 سامنے آگئی، پہلے ٹاکرے کیلئے قومی ٹیم سے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی، بابر اعظم کی ٹیم میں واپسی ہوگی، ساجد خان اور سعود شکیل کو ڈیبیو کروانے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق 14 سال بعد پاکستان میں قومی ٹیم اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز کے آغاز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 جنوری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلے ہی کراچی پہنچ چکی، جبکہ منگل کے روز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیسٹ اسکواڈ بھی کراچی پہنچ گیا ۔ پی سی بی کے مطابق کراچی میں قومی اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ منفی آنے پر کھلاڑی، 21 جنوری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

جبکہ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11 کھلاڑی بھی فائنل کر لیے گئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، اظہر علی، محمد رضوان، فواد عالم، سعودی شکیل، عابد علی، فہیم اشرف، یاسر شاہ، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔ جبکہ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد شان مسعود، نسیم شاہ، محمد عباس، ظفر گوہر اور حارث سہیل کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔

آغا سلمان، تابش خان، ساجد خان، نعمان علی، سعود شکیل اور کامران غلام جیسے کھلاڑیوں کو پہلے مرتبہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ 20 رکنی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم ، سرفراز احمد، فہیم اشرف، یاسر شاہ، عبد اللہ شفیق، حارث رؤف اور محمد رضوان شامل ہیں۔