سیہون میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا

جسمانی تعلق قائم کرنے سے انکار پر کمپاؤنڈر صدام نے میری بیٹی کو زہریلی دوا پلائی، لڑکی کے والد کا انکشاف

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 20 جنوری 2021 00:32

سیہون میں نوجوان نے میڈیکل کی طالبہ کو زہر دے کر قتل کردیا
سیہون (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2021ء) صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں میڈیکل کی طالبہ کو جسمانی تعلق قائم نہ کرنے پر زہریلی دوا پلا دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیہون کے علاقے بھان میں میڈیکل کالج کی فرسٹ ائیر کی طالبہ ثناء آرائیں کی زہریلی دوا پینے سے موت پر ڈاکٹر اور کمپاؤنڈر کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق لڑکی کو زہریلی دوا پلائی گئی جس کے باعث اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا انتقال ہو گیا۔

(جاری ہے)

والد نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موت سے پہلے بیٹی نے انہیں حقائق سے آگاہ کیا تھا کہ ڈاکٹر اشوک کے کلینک پران کی بیٹی کی کمپاؤنڈر صدام سے ملاقات ہوتی تھی۔ لڑکی کے والد نے کہا کہ تعلقات قائم کرنے سے انکار پر صدام نے ان کی بیٹی کو زہریلی دوا پلائی تھی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی نے مرنے سے بتایا تھا کہ اس کو زہریلی دوا پلائی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مرکزی ملزم صدام اور ڈاکٹر اشوک کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔جبکہ مزید حقائق جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :