اسلاموفوبیا یا کچھ اورمیکرون نے ایک اور مسجد کو تالے لگانے کا حکم دے دیا
صدر میکرون اسلام اور مسلم دشمنی میں کھل کر سامنے آتا جا رہا ہے
سجاد قادر بدھ 20 جنوری 2021 05:56
(جاری ہے)
میئرکا کہنا ہے کہ بند کرائی گئی مسجد گذشتہ 5 سال سے بغیر کسی تنازعے کے موجود تھی اور اسے تالا لگانے کاکوئی سوال نہیں اٹھتا تھا۔
خیال رہے کہ فرانسیسی حکومت نے انتہاپسندی پھیلانے کے الزام میں گذشتہ دنوں 9 مساجد کو بند کروادیا ہے جب کہ وزیر داخلہ کے مطابق مزید 9 مساجد ہیں جن کی نگرانی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ یہ سب کارروائیاں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے اعلان کردہ 'میثاقِ جمہوری اقدار' کے تحت کی جارہی ہیں تاکہ مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے۔فرانسیسی حکومت کے ایسا اقدامات کرنے کی وجہ اسلاموفوبیا کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے کہ کہیں اسلام بڑھتے ہوئے فرانسیسیوں کو اپنے دائرہ میں شامل نہ کر لے اس لیے کبھی برقعے پر پابندی تو کبھی نماز پر اور اب مساجد کو بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے یہاں تک کہ کچھ عرصہ قبل لگائی گئی پابندی کے مطابق فرانس میں رہنے والے مسلمان اپنے محلے کے کسی ایک گھر میں بھی اکٹھے ہو کر نماز کی ادائیگی نہیں کر سکتے۔فرانس میں اب تک جتنے بھی حکومت مخالف احتجاج ہو رہے ہیں کسی ایک کے سامنے بھی حکومت گھٹنے ٹیکتی نظر نہیں ا ٓرہی ایک طرف مسلم اقلیت ان متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے تو دوسری طرف فرانسیسی پولیس سے متعلق لگائی گئی قدغن اور آزادی اظہار رائے کا گلہ گھونٹنے کے مترادف کالے قوانین کے خلاف عوام بغاوت کا علم بلند کیے ہوئے ہیں۔ فرانس میں جاری حکومت مخالف ریلیوں کو کئی ہفتے گزر چکے ا ور یہ خانہ جنگی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ حالات کنٹرول میں ہونے کو نہیں ا ٓرہے اور ایسے میں اب ایک اور مسجد کا بند کرنا میکرون حکومت کا اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.