بالآخر اللہ نے مظلوم فلسطینیوں کی سن لی،یونائیٹڈ نیشن نے اسرائیل کو فلسطین میں گھر بنانے سے روک دیا

مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاری انٹرنیشنل قونین کے مطابق غیر قانونی ہے،انتونیو گوتریس کا بیان

Sajjad Qadir سجاد قادر بدھ 20 جنوری 2021 06:51

بالآخر اللہ نے مظلوم فلسطینیوں کی سن لی،یونائیٹڈ نیشن نے اسرائیل کو ..
یروشلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جنوری 2021ء)   یو این چیف انتونیو گوتریس نے اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں وزیراعظم نیتن یاہو کے آرڈر پر عمل درآمد کرنے سے رک جائے جس میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ مشرقی یروشلم میں ایک ہزار کے قریب نئے گھر بنائیں گے جہاں یہودی آبادکاری کی جائے گی۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ 1967 سے پہلے جس طرح فلسطین کی حدود تھی اسی طرح سے انہیں آزاد اور مکمل ریاست واپس کی جائے ا ور جس قسم کی ناجائز یہودی آباد کاری مقبوضہ فلسطین پر کی گئی ہے اس کاا سرائیل کو کوئی حق حاصل نہیں اور انٹرنیشنل قوانین کے مطابق یہ ساری آبادکاری غیر قانونی ہے۔

لہٰذا اسرائیل کو نئے گھر بنانے کا فیصلہ واپس لینا چاہیے ا ور فوری طور پر اس قسم کی کوئی بھی آبادکاری نہ کی جائے بلکہ فلسطین کو اس کا بنیادی حق دیتے ہوئے اس کی سرحد کا تعین 1967کے مطابق کیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ ایک ایسابیان ہے کہ جس نے مردہ میں جان پھونک دی ہے۔فلسطین کے مظلوم اور معصوم شہریوں کی شنوائی اس وقت کہیں بھی نہیں ہو رہی۔نام نہاد امریکہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی اس حوالے سے خاموش تماشائی دکھائی دیتی ہے جبکہ صاحب بہادر امریکہ تو اس ناجائز ریاست کو دنیا بھر کے مسلم ممالک سے تسلیم کروانے کی مہم پر روانہ ہے۔

تاہم اب یو این چیف کے اس نئے اعلان کے بعد سے ان مسلم ممالک کے لیے بھی شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہو گا کہ جنہوں نے مالی مفاد کی خاطر بھاگ کر اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھااور اس کے ساتھ امن معاہدے کرنے کے بعد تجارت اور فری ویزا پالسیی سسٹم بھی شروع کر دیا تھا۔ امید ہے کہ یواین چیف انتونیو گوتریس کے بیان کے بعد سے دیگر ممالک بھی جرات کا مظاہرہ کریں گے اور اسرائیل کو مقبوضہ فلسطین میں یہودی آبادکاری سے روکنے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے اور فلسطینیوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔