شہری علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

بدھ 20 جنوری 2021 12:04

شہری علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) لاہور کے شہری علاقوں میں مویشیوں کی موجودگی کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ214 شہری یونین کونسلوں سے مویشی نکالنے میں ناکام ہو گئی ہے،شہری علاقوں میں مویشیوںکی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ، انتظامیہ کی طرف سے اربن یونین کونسلوں میں مویشی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود مویشیوں کی تعداد کم ہونے کے بجائے بڑھ گئی ہے ۔مطالبہ ہے کہ شہری علاقوں سے مویشیوں کو فوری شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔