اسلام آباد،تھانہ مارگلہ پولیس کی کارروائی ،گاڑیوں کی صفائی کے بہانے گاڑی سے چوری کرنیوالا ملزم گرفتار ،41ہزار روپے برآمد

بدھ 20 جنوری 2021 14:15

اسلام آباد،تھانہ مارگلہ پولیس کی کارروائی ،گاڑیوں کی صفائی کے بہانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ایس پی صدر زون محمد سرفراز ورک کی ہدایت پر تھانہ مارگلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی صفائی کے بہانے سے گاڑی سے چوری کرنے والا قاسم نامی ملزم گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 41ہزار روپے برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔کارروائی ڈی ایس پی مارگلہ عابد اکرام کی نگرانی میں ایس ایچ او مارگلہ عاصم زیدی معہ ندیم طاہر ایس آ ئی و ٹیم نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز وایس ایس پی آپریشنز نے صدر زون پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈان جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :